05:33 , 21 اپریل 2026
Watch Live

آپریشن سندور: بھارتی دفاعی قیادت کے بیانات پر تنقید، ماہرین کی اہم رائے

آپریشن سندور

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جانب سے آپریشن سندور کے حوالے سے دیے گئے بیانات نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں ماہرین اسے ایک ناکامی کو چھپانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیانات میں غیر یقینی اور دفاعی انداز نمایاں دکھائی دیا، جس سے مبصرین نے اس صورتحال کو کمزور حکمت عملی سے جوڑا ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندور کے بعد کہا کہ مستقبل کے چیلنجز مختلف ہوں گے اور اب نئی تیاری کی ضرورت ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان ماضی کی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شکست کا ذمہ ٹیکنالوجی پر ڈالنا حقیقت پسندانہ مؤقف نہیں بلکہ اس سے ادارہ جاتی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش ظاہر ہوتی ہے۔

مزید برآں، ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات بھی اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ماضی میں افواج کے درمیان مؤثر رابطہ موجود نہیں تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تکنیکی پہلوؤں کی آڑ میں کارکردگی کی خامیوں کو چھپانا ایک غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے، جس نے آپریشن سندور میں مشکلات کو بڑھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، جبکہ اس صورتحال سے سبق سیکھنا ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION